تازہ ترین

پی ڈی ایم اے لسٹ کے مطابق متاثرین کو چیک ریلیز کئے جائیں، ناظمین گرم چشمہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گرم چشمہ(نمائندہ چترال نامہ)گرم چشمہ گورنر ہأوس میں منعقد ہونے والے ایک اہم میٹنگ جس کی سربراہی سلیم خان کررہے تھے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ PDMA کے سروے کے مطابق ایسے متاثرین جن کو ابھی تک چیک نہیں ملے ان کے فوری چیک ریلیز کئے جائیں، میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ وقت کی کمی کے باعث سروے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جن متاثرہ افراد کا نام PDMA کی لسٹ میں موجود نہیں ان لوگوں کا دوبارہ ناظمین اور حکومتی انتظامیہ نے سروے کیا ہے جس کی لسٹ ڈی سی چترال کے آفس میں جمع کی گئی ہے اور ڈی سی چترال نے اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی ، ناظمین نے ڈی سی چترال سے درخواست کی گئی کہ ایسے افراد جن کی درخواستیں ڈی سی آفس میں جمع کی گئی ان کا دوبارہ جلد از جلد سروے کیا جائے، جو چیک کلرکل غلطیوں کی وجہ سے متاثرین کو ایشو نہ ہوسکے ہیں ان کی تصحیح کرکے جلد از جلد ریلیز کیا جائے تاکہ سردیوں میں شدید آنے سے پہلے لوگ اپنے مکانات کی تعمیر مکمل کرسکیں، میٹنگ میں ڈی سی چترال سے سات دن کے اندر اندر سروے مکمل کرکے متاثرین کو چیک ایشو کرنے کا مطالبہ کیا گیا، ایسے متاثرین جن کے باؤنڈری وال یا مویشی خانے زلزلے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا،میٹنگ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ چند شرپسند عناصر ضلعی انتظامیہ کو یہ کہہ کر گمراہ کررہے ہیں کہ گرم چشمہ وادی میں چیک غلط تقسیم ہوئے جو کہ سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی گئی ایسے افراد کوسزا دی جائے جو علاقے میں انتشار کا باعث بن رہے ہیں، میٹنگ میں موجود ناظمین نے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا جس کے اندر سروے مکمل کرکے متاثرین کو چیک ایشو کئے جائیں ورنہ اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا اور جلسے جلوس کا آغاز کیا جائے گا، مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ناظمین نے اجتماعی طور پر استعفے دینے کا عندیہ بھی دیا۔اجلاس میں سلیم خان، تحصیل کونسلر خوش محمد، شیرین خان کے علاوہ بیگوشٹ ویلج کونسل کے ناظم نظار شاہ کے ساتھ ساتھ گرم چشمہ وادی کے تمام ناظمین اور معتبرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔