تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ہاؤس چترال میں ڈی سی وولنٹیرٹاسک فور س کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈی سی وولنٹیرٹاسک فورس کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔میجر جنرل نادر خان افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قدرتی آفات میں اپنی مدد آ پ اور رضاکارانہ جذبے سے سرشار ہوکر آفت زدہ عوام کی خدمت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس کو تمام رضاکارتنظیموں کے وسائل اور افرادی قوت کو مجتمع کرنے کی صلاحیت اور قوت ہونی چاہئے تاکہ مربوط طریقے سے ریسکیو کا کام انجام دیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے کہاکہ چترال کے جوانوں میں وولنٹئیرزم کا جذبہ پہلے سے موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں سیلاب اور زلزلہ کے آفات کے دوران دیکھا چکے ہیں جن کی تعداد 22ہزار سے متجاوز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس کو تمام رضاکاروں تنظیموں میں رابطہ کاری کرکے انہیں منظم کرنے کی اہلیت دی جائے گی تاکہ چترال جیسے قدرتی آفات کی زد میں واقع علاقے میں تباہ کاریوں کا حجم کم سے کم ہو۔ا نہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کے لئے عنقریب ہی ایک حکمت عملی چاک اوٹ کی جائے گی ۔ تحصیل ناظم چترال مولانا محمد ایلیاس ،رضاکار فورس کی طرف سے زینت جبین اور شاہد انیس نے بھی خطاب کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔