تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کامروئے اور پریت گاؤں میں کارنر میٹنگزبڑی تعداد لوگ پی ایم ایل این میں شامل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کا مروئے اور پریت گاؤں میں کارنر میٹنگز ہوئی جس میں بڑی تعداد لوگوں نے پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احمد خان،سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ،ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،مولانا محمد یونس،عبدالغفار لال،ریٹائرڈ صوبیدار جان بادشاہ ،مولانا نثار pmlnاحمد،رحمت اللہ،جناح الدین پروانہ اور امتیاز احمد وغیرہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں چترال کی تعمیر وترقی کیلئے جو کوشش کررہی ہے۔چترال کا بچہ بچہ اور مردوزن اس سے باخبر ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) چترال میں اپنے کارکردگی کی بنیاد پر برسراقتدار آئے گی۔ضلعی صدر سید احمد خان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے بارے میں غلط باتیں ماضی میں پھیلائی گئی اور اُن کوعوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔لیکن وقت نے ثابت کیا کہ سب الزام تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان اور معتبرات اپنے خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق