تازہ ترین

سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ چترالی عوام کی بحالی کیلئے این سی سی بی کی خدمات حاضر ہیں۔سید احمد خان/شہزادہ ابراہم پیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) نارڈرن سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیر مین سید احمد خان ،سی ای او شہزادہ محمد ابراہیم پیرزادہ نے تمام ڈونر ایجنسیز سے کہاہے ۔ کہ سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ چترالی عوام کی بحالی کیلئے اُن کے ادارے کی خدمات حاضر ہیں ۔ جن سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں لیگل ایڈوائزر سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ ، کوآرڈنیٹر سجاد علی شاہ ،اور اعزاز علی شاہ کی معیت میں ا یک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ این سی سی بی نے چترال میں اپنے قیام کے بعد قابل تحسین کام کئے ۔ اور ہر قسم شفافیت اورجوابدہی کے اصولوں کو پیش نظر رکھ کر عوامی فلاح کے کام انجام دیے گئے ۔ جنہیں عوام نے بھی بہت سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس ادارے نے اپنی بساط کے مطابق ذاتی طور پر اب تک لوگوں کی خدمت کی ۔ آگہی پروگرامات کئے اور مختلف شعبوں میں نوجوان مرد وخواتین کو تربیت فراہم کی ۔ جس کے بہت زیادہ مثبت نتائج نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ادارے نے ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم مالی وسائل والے افراد اور آئی ڈی پیزکو چھت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جس کی بنا پر کئی افراد اپنے ذاتی گھروں کے مالک بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں بھی اس ادارے نے دوسرے این جی اوز کے شانہ بشانہ امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ تاہم کم وسائل کے وجہ سے عوام کی توقعات کے مطابق اُن کی مدد نہیں کیا جا سکا ۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے ۔ کہ عوام کے بہتر مفاد کی خاطر وہ آفت زدہ لوگوں کی خدمت کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔ اور ڈونر ایجنسیز سے ہر ممکن امداد حاصل کرکے متاثرین کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ شہزادہ ابراہیم نے اپیل کی ۔ کہ متاثرین تک امدادی اشیاء پہنچانے اور اُن کی بحالی کیلئے ڈونرز اُن کے ساتھ تعاون کریں ۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ چترال سسمک زون ہے ۔ یہاں آفت کا آنا ایک معمول بن چکا ہے ۔ اور سائنسی ماہرین اس علاقے کے بارے میں کوئی اچھی پیشنگوئی نہیں کرتے ۔ اس لئے چترال میں ہاؤسنگ سکیم کا جاری رکھنا ان حالات میں مناسب خیال نہیں کیا جاتا ۔ اس لئے امدادی سرگرمیوں کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ تاکہ اس طریقے سے لوگوں کی مدد کی جا سکے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔