تازہ ترین

صوبائی حکومت کی طرف سے چترال میں صحت مند سرگرمیوں کے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ۔محمد ارشاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز انصاف سپورٹ اینڈ کلچر فورم کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ارشاد ضلعی صدر انصاف سپورٹ اینڈ کلچر فورم ڈسٹرکٹ آفس چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بڑی تعداد میں یوتھ کونسلرز،ویلیج کونسلرز،معتبرات علاقہ اور پارٹی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے پی کے کا مختلف کاموں کے لئے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ بھی صحت مند سرگرمیوں کے لئے فنڈز مختص کرنے کا اُمید رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اسپورٹس کمپلس لوئر چترال بمقام سعید آباد کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے،ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بونی اسپورٹس کمپلس،54لاکھ 80ہزار روپے پولو گراونڈ کوشٹ ،2کروڑ روپے سات کمروں پر مشتمل یوتھ سنٹر چترال مستجپاندہ اور ایک کروڑ نو لاکھ روپے جتنے بھی ہائی اور مڈل سکولز ہیں کے لئے ایک ایک روپے کا گرانٹ فراہم کئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔