تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کاچترال میں بازارکاروائی ،دونمبرایشاء کی فروخت پردکانیں سیل اوربھاری جرمانہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ نے بازار چیکنگ کے دوران چترال بازارکئی ہوٹلوں،بیکریز،جنرل اسٹورزاورمرغی فرشوں کے دوکانوں کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت،ناقص صفائی اور گران فرشی پرسیل کردیا۔جن میں صالحدارکے ہوٹل ناقص صفائی،عبداللہ بیکری ناقص صفائی،عباداللہ ،کر یم داداوراسداربنی 1000,800گرام مرغیوں کو250روپے میں فروخت کرنے،بخت زمان،معطع اللہ ،عقل احمد،عالم گل ،محمداعظم اخراب گل اوردیگرکوجنرل اسٹوروں میں غیرمعیاری سامان رکھنے پر جرمانہ کیاجس سے عوامی ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ بازار میں خصوصی چیکنگ کے دوران ہوٹلوں سمیت کئی کانوں کو سیل کردیا جبکہ بعض کو جرمانہ کیا گیا۔ہمارے نمائندے سے گفتگومیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ نے بتایا کہ ناقص صفائی، نرخ نامے کی خلاف ورزی اور وزن میں کمی وغیرہ امور کی وجہ سے ہوٹلوں اور دکانات کو سیل کر دیا گیا جبکہ کئی دوکانوں جرمانہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم وزن، ناقص صفائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں انتظامیہ کی مددکریں تاکہ معاشرے میں ہونے والی تمام برائیوں کاخاتمہ ہوجائیں۔ضلعی انتظامیہ چترالی عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔