تازہ ترین

لواری ٹنل مسافروں کی آمد رفت کے لئے جمعہ کی شام پانج بجے کھول دی جائیگی۔اے سی بشارت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ دن کی برف باری سے لواری ٹاپ ہر قسم کی امدورفت کے لئے بند ہوگئی تھی جس کے وجہ سے مسافروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔لواری ٹنل میں بھی کام کی وجہ سے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے میڈیا کو بتایا کہ لواری ٹنل میں سے مسافروں کو آمد رفت کی اجازت جمعہ 25دسمبر کو شام پانج بجے سے ہوگی ۔کیونکہ ٹنل میں انتہائی ضروری کام ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت سفر کی گنجائش نہیں۔اُنہوں مسافروں کو بذریعہ میڈیا پیغام دیا کہ وہ جمعہ کے روز شام پانج بجے تک ٹنل پہنچے اس سے پہلے سفر کی کوشش نہ کریں تاکہ کسی کو مزید تکلیف نہ اُٹھانی پڑے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔