تازہ ترین

تجاوزات کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے تووہ ڈپٹی کمشنر چترال کابھرپور ساتھ دینگے۔بشیر احمد فنانس سیکرٹری پی پی پی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارتی ضلع چترال کے فنانس سیکرٹری بشرآحمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں چترال بازار میں ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے تجاربرادری پر تجاوزات الزامات اور دوکانات مسمار کرنے کی جو دھمکی دی ہے ۔اس وجہ سے چترال بازار میں تاجر برادری میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔اور تاجر برادری بغیر ثبوت کے تجاوزات کے نام آپریشن سے نالاں ہے۔انہوں ڈپٹی کمشنر چترال پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس تجاوزات کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے تووہ ڈپٹی کمشنر چترال کابھرپور ساتھ دینگے ۔اگربغیر ثبوت کے کاروائی کی گئی تووہ تجاربرادری کے ساتھ دینگے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے بعض کام چترال کے عوام کے حق میں کیے ہیں جس کی وجہ سے ہم ان کی حمایت کرتے ہیں ۔چترال بازار میں غیر معیاری اشیاء اور گران فروشوں کے خلاف کاورائی قابل تحسین ہے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق