ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ 2015اہتمام پذیر،ینگ سٹار کرکٹ ٹیم دروش نے فائنل جیت لیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ 2015 کا فائنل میچ گذشتہ روز چترال پریڈگراونڈ میں ینگ اسٹا ر کرکٹ ٹیم اور بادشاہ کرکٹ ٹیم بونی کے مابین کھیلا گیا۔بادشاہ کرکٹ ٹیم بونی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18اوور میں 189رنز بنائے جسے ینگ اسٹار کرکٹ ٹیم دروش نے17اوور میں پورا کرکے فائنل اپنے نام کرلی۔فائنل کے لئے ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کے بناء پر ڈی سی نہ آسکے۔جسکی جگہ مہمان خصوصی اے سی بونی نے کھیلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے ٹیم کے لئے 7ہزاراور ہارنے والی ٹیم کے لئے5ہزار روپے کا اعلان کیا۔اور کھلاڑیوں کاشاندار کھیل پیش کرنے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اے سی بونی بھی موجود تھے۔صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چترال جاوید احمد اور دسٹرکٹ کابینہ نے ٹورنمنٹ کے لئے فنڈنگ کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔