جمعیت اہل حدیث چترال ،متاثرین زلزلہ اور سیلاب زدگان میں امداد ی لحاف شامل تھے
چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس )جمعیت اہل حدیث چترال کے زیراہتمام متاثرین زلزلہ اور سیلاب زدگان میں امداد ی لحاف شامل تھے تقسیم
کئے گئے ۔اس سلسلے میں چترال تحصیل کے مختلف یوسیزسے متاثریں کے فہرست تنظیم کو مہیاکی گئی تھی ۔کل 370خاندانوں میں ایک ایک پولسٹر رضائی تقسیم کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی اہل حدیث کے صوبائی سربراہ خدمت خلق مولانا عمرقریشی نے کہ
ا کہ یہ امداد سعودی عرب کے ایک مخیرخاتون اور ایک اور سعودی خاندان کی طرف سے چترال کے متاثرین زلزلہ اور سیلاب زدگان کیلئے بھیجا گیا ہے جس پر ہم ان خاندانوں کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے اکابریں پروفیسرساجد میر ،حافظ عبدالکریم اور حافظ شاہد آمین ہرمشکل کی گھڑی میں چترال کی پسماندگی کے پیش نظر اپنی بھرپورتوجہ یہاں کے غریب لوگوں کی امداداور آبادکاری پر مرکوز رکھتے ہیں جس پرہم سب انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہمارے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صوبائی ناظم خدمت خلق مولانا عمرقریشی نے کہا کہ دوردرازویلی بمبوریت میں بھی کل متاثرین میں تقریباً 400گرم لحاف تقسیم کردئیے جائینگے تاکہ متاثرین کو یہاں کی شدید سردی سے بچایا جاسکے۔
