تازہ ترین

چترال لیویز اور چترال پولیس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ،چترال پولیس فاتح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پولیس اور چترال لیویز کے درمیان اتوار کے روز کھیلی جانے والی دوستانہ میچ میں چترال پولیس نے اپنے مدمقابل کو دس رنز سے ہرادیا۔ پریڈ گراونڈ میں کھیلی جانے والی اس میچ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے چترال لیویز کی نمائندگی کی جبکہ ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے چترال پولیس کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چترال پولیس نے لیویز کو 103رنز کا آسان ٹارگٹ تھمادیا لیکن لیویز کے جوان صرف 93رنز بنانے کے بعد ایک دوسرے کے پیچھے پویلیں پہنچ گئے۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔