تازہ ترین

نواز شریف شاید اپنے عہدے کی معیاد پوری نہ کر سکیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ہمیشہ کوئی نہ کوئی بڑی غلطی کر جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم اپنی غلطیوں کے باعث شاید اپنی حکومتی میعاد پوری نہ کر سکیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیرا عظم کب اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کارنامہ ہے۔ پوری قوم آرمی چیف کے اس کارنامے کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى