پی ار سی ایس کی طرف سے لاسپور بالیم کے مقام پر زلزلہ زدگان میں امدادی پیکیج کے موقع پر تصادم کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی تردید۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی چترال چپٹر نے گزشتہ دنوں لاسپور بالیم کے مقام پر زلزلہ زدگان میں امدادی پیکج کی تقسیم کے موقع پر مقامی لوگوں کا آپس میں گتھم گتھا ہونے اور ہلڑ بازی کے حوالے سے بعض ان لائن اخبارات میں شائع شدہ خبر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے نمائندوں کی موجود گی میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ تقریب انتہائی خوشگوارماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلال احمر نے کوئی امدادی اشیاء بھی اس مو قع پر تقسیم نہیں کی تھی اس لئے یہ خبر جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے اور اس کے شائع کرانے والوں کے کوئی ذاتی مقاصدہوسکتے ہیں۔ پریس ریلیز میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ان کے ادارے کی طرف سے 300متاثرہ خاندانوں میں نقد رقم کی تقسیم کا عمل شفاف اور بطریق احسن انجام پایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔