
کالاش کمیونٹی کے مذہبی پیشوا اور معروف شخصیت مرزامس کی آخری رسومات بمبوریت میں ادا کئے گئے
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کالاش وادی بمبوریت میں کالاش کمیونٹی کے مذہبی پیشوا اور معروف شخصیت مرزامس کی آخری
رسومات ان کے آبائی گاؤں برون میں ادا کئے گئے جس میں بمبوریت کے علاوہ دوسری کالاش وادیوں بریر اور رمبور سے کالاش کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرزا مس کو ان کی ذاتی استعمال کے سامان کے ساتھ کالاش روایت کے مطابق چوبی بکس میں بندکرکے برون کے مدوک ژال (قبرستان) میں رکھ دیا گیا ۔ انہیں کالاش تہذیب وثفافت اور مذہبی امور پر مکمل دسترس حاصل تھا اور دوسرے وادیوں سے بھی ان سے استفادہ کرتے تھے۔ تین دن جاری رہنے والی رسومات میں مہمانوں کو کھلانے کے لئے 55عدد بکرے ذبح کئے گئے تھے جبکہ بڑی مقدارمیں شہد،دیسی گھی اور پنیر بھی پیش کئے گئے۔
