ذولفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت چترال میں انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چےئرمین ذولفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت چترال میں انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں سردارمحمد اور بشرآحمدکی قیادت میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ شہید زولفقار علی بھٹونے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کرگلی کوچوں میں لایا اور لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا اور غریبوں کی حقوق کی خاطر جان دیکر ہمیشہ کے لئے امرہوگیا تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیگ بھی کاٹاگیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى