تازہ ترین

مڈک لشٹ روڈ کے لئے دو کروڑ روپے کی فراہمی پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل کے ناظم قاضی خورشید احمد ،منیجر والنٹیرکور گل زارہ اور حکیم حسین نے گذشتہ روز ایم پی اے سلیم خان کے ساتھ میٹنگ کی۔اور مڈک لشٹ کے روڈ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال بارشوں اور زلزلہ سے مڈک لشٹ کے روڈ بالکل خراب ہوگئے تھے اور استعمال کے لا ئق نہیں رہے تھے۔جس پر تاحال کوئی کام نہیں ہوا اورعلاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے روڈ کو سفر کے لئے قابل استعمال بنایا۔میٹنگ میں ایم پی اے سلیم خان نے شیشی کوہ تا مڈک لشٹ روڈ کے لئے 2کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔جس پر ویلج ناظم قاضی خورشید احمد ،گل زارہ اور حکیم حسین نے ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان نے ہمیشہ مڈک لشٹ کے عوام کی بھلائی کے کام کیا اور اُمید کا اظہار کیا کہ آئیندہ بھی اسی طرح لوگوں کے مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے آئینگے۔مڈک لشٹ کے عوام کی طرف سے قاضی خورشید احمد نے ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں شلوڈوک کے نہر کے بارے میں بھی قاضی خورشید احمد نے ایم پی اے کو آگاہ کیا جس پر ایم پی اے سلیم خان نے ایریگیشن کے ذریعے اس سال نہر پر کام شروع کرانے کا وعدہ کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق