سیلابوں سے متاثرہ سٹر کوں اور دریاؤں کے کناروں میں حفاظتی پشتوں پر فوراً کام شروع کیا جا ئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) 7 جنوری 2016 کو CM سکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نمائندوں کے ایک وفدنے ایم پی اے بی بی فوزیہ اور رحمت غازی خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ وفد میں بی بی فو زیہ، رحمت غازی خان ، عبد الوالی خان ایڈوکیٹ،عبد الطیف، نذیر احمد،فیصل صلاح الدین، شہباز احمد، رحمت ولی خان ایڈوکیٹ، شاہد احمد ، حیدر نبی اور شیشی کوہ کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے چترال میں سیلابوں کے تباہ کاریوں ، چترال یو نیورسٹی ، ریشن ہائیڈل پاور کی مرمت ، کاغلشٹ ہاوسنگ سکیم ، نہر ا ہتک، دریاء کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی بروقت تکمیل اور متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ KPK سے تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس میں رحمت غازی خان نے دریاروں کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی بر وقت تکمیل، شیشی کوہ روڈ کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ سے خصوصی فنڈ کی درخواست کی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یقین دلا یا کہ دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد از جلد کرائی جا ئے گی اورشیشی کوہ روڈ کے لئے فنڈ ز کی فراہمی کے لئے کوشیں کی جا ئے گی۔ اجلاس میں عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے سر کاری محکموں کے بے ضابتگوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض سر کاری محکموں کے عہدیداران کی لا پرواہی اور بد انتظامیوں سے عوام کو سخت مشکلات پیش آ ر ہی ہیں۔ایم پی اے بی بی فو زیہ نے چترال میں یو نیورسٹی کے قیام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ چترال میں رابطہ سڑکوں کی مرمت کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے گفتگو کی۔ نذیر احمد صدر ISF نے کرپشن ، بد عنوانیوں میں ملوث سر کاری و غیر سر کاری محکموں کے عہدیدارن کے خلاف مو ثر کاروائی کے لئے وزیر اعلیٰ KPK سے پُرو زور مطالبہ کیا۔ اور اُن کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے انہوں نے وزیر اعلیٰ KPKکو ثبوت بھی پیش کئے ۔نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ کے انتظامی امور کو سرہاتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ء نے کہا کہ سیلابوں اور زلزلہ متاثرین کے لئے صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے ادا کئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے 3 ارب روپے خیبر پختونخواء کوادا کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کاغلشٹ ہاؤسنگ اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کیے ۔ اس مو قع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب اور شورش زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے 5000 پلاٹ دینے کا وعدہ کیا، نہر اہتک اور ریشن کے بجلی گھر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ KPK نے سکرٹریز کو ہدایت جا ری کی کہ 7 دن کے اندر اندر مذکورہ مسائل کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کریں۔ آخر میں وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے چترال کا جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔