تازہ ترین

اسلام آباد میں سکول شہید یاسراللہ سے منسوب کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اسلام آباد میں سکول کا نام تبدیل کرکے یاسراللہ شہید سے منسوب کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکے لازوال قربانیوں کے اعتراف کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی تعلیمی ادارے نے دارلحکومت اسلام آباد میں سکولوں کو شہید طلباء کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے 122تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کرکے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور سے منسوب کردیا گیا ہے۔ اس نوٹفیکیشن کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ ون (I-8/1) میں قائم اسلام آبادماڈل سکول فار بوائز کا نام تبدیل کرکے اسے ’’ یاسراللہ شہید ماڈل سکول فار بوائز ‘‘ رکھا دیا گیا ہے۔ یاسراللہ شہید کا تعلق چترال کے گاؤں برنس ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى