تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام پشاور کا کریم پورہ میں ورکرز کنونشن /سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کی خصوصی شرکت

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام پشاور کے زیر اہتمام یونین کونسل نمبر 15کریم پورہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوئی جسمیں صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی جلیل جان، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی ، چترال سے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کیں اور کنونشن سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کریم پورہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان نے شر کت کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسوقت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور اسکا واضح ثبوت ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے جمعیت نے دوٹوک اور واضح موقف اپنایا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اے پی سی میں بلا کر متفقہ پروگرام ترتیب دی۔ مقررین نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ولولہ انگیز قیادت میں جمعیت ایک منظم قوت بن کر ابھری ہے جوکہ ہر میدان میں قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور انکے خلاف کسی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت کا دامن ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جمعیت کے آفاقی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔