تازہ ترین

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سنٹر میں چترال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک لواری ٹنل پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ DSC08558جائے گا جس سے نہ صرف ضلع چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ سارا سال قائم رہے گا بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ جائیں گے اور علاقے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور یہ کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ا ور وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بہجاتی ہے کہ ان کے ہاتھوںDSC08536اس پراجیکٹ کی تکمیل ممکن ہورہی ہے۔ جمعہ کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سنٹر میں چترال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ پر 2013ء تک صرف سات ارب روپے خرچ ہوچکے تھے لیکن اس سال دسمبر تک سولہ ارب روپے خرچ ہوں گے جس سے موجودہ حکومت کی سنجیدگی اور خلوص نیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال ملک کا جعرافیائی طورپر ہی خوب صورت علاقہ نہیں بلکہ اس کامعاشرہ بھی خوب صورت ہے اور ایک منفرد تہذیب وتمدن کا حامل ہے ۔ لواری ٹنل کی تکمیل کے ساتھ چترال تک رسائی ممکن ہوجائے گی جس کے ساتھ پوری دنیا کے لوگ اس خوب صورت تہذیب سے لطف اندوز ہوں گے اور سیاحت کے مواقع بہتر سے بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے چترال پریس کلب کے اراکین پر زور دیا کہ وہ علاقے کے مسائل کو اجاگر DSC08559کریں اور خوب صورت چترال کو باہر کی دنیا میں بہتر طور پر متعارف کریں۔ انہوں نے چترال پریس کلب کے لئے دو لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کا اعلان کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا جن میں صدر ظہیرالدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، آفس سیکرٹری نذیر احمد شاہ اور فنانس سیکرٹری نور افضل خان شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف pressنے چترال کی ترقی اور خصوصاً سڑکوں اور لواری ٹنل میں بہت ہی گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ان کا تعلق آل پاکستان مسلم لیگ سے ہے لیکن وزیر اعظم نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور ان کی نشاندہی پر چترال کی ترقی کے لئے کئی قدم اٹھائے ۔ انہوں نچترال میں 10کلوواٹ کے طاقتور ٹرانسمیٹر نصب کرنے کے لئے وزیر اطلاعات ونشریات سے مطالبہ کیا۔ اس سے قبل چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے وزیر اطلاعات کا شکریہ اداکیا اور چترال میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ۔ تقریب میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے جنرل منیجر شیر زاد علی حیدر اور اسلام آباد میں چترالی کمیونٹی کے ارکان موجود تھے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق