تازہ ترین

چترال،دنین کے مقام پر نوجوان اسکیویٹر کی زد میں آکرجان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے مقام چیو پُل کے قریب کالونی کے ایریے میں کام کے دوران نوجوان اسکیویٹر کی زد میں آکرجان بحق ہو گیا ۔ جان بحق نوجوان عرفان نبی ولد فضل نبی سٹینو گرافر سول جج ون چترال کا بیٹا تھا ۔ جو اسکیویٹرکے ساتھ بطور کو اپریٹر کام کر رہاتھا ۔ اتوار کے روز جب اسکیویٹر چیو پُل کے قریب ایک پرائیویٹ کام شروع کیا ۔ تو عرفان نبی حسب معمول اسکیویٹر اپریٹر کو ایک دیوار ہٹانے کی نشاندہی کر ہی رہاتھا ۔ کہ اچانک اسکیویٹر کا پاکٹ دیوار کے ساتھ ٹکرایا ۔ جس پر دیوار عرفان پر آن پر آگرا ۔ اور وہ شدید زخمی ہوا ۔ جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ درین اثنا اسکیویٹر کے مالک ٹھیکیدار اسلام خان ولد عظیم خان ساکن کارگن مستوج حال فیض آباد چترال نے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ۔کہ اُن کے اسکیویٹر ڈرائیور رحمت گل ولد بادشاہ ساکن شیشی کوہ نے لاپرواہی اور غفلت کا ارتکاب کرتے ہوئے کام کے دوران دیوار عرفان نبی پر گرایا ۔ جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ۔ چترال پولیس نے اسکیویٹر کے مالک اسلام خان کی رپورٹ پر ڈرائیور رحمت گُل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔