وفاق نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے گیارہ ارب ڈالرز کا فائدہ اٹھایا :عمران خان

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے گیارہ ارب ڈالر کافائدہ اٹھایا ، ڈھائی سالوں میں چار ہزار سات سو ارب روپے کے قرضے لئے گئے ۔ پشاور میں باب پشاور فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ قلیل عرصے میں فلائی اوور کی تعمیر پر صوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے گیارہ ارب ڈالر کا فائدہ اٹھایا ۔ گزشتہ ساٹھ سالوں کے دوران پانچ ہزار ارب قرضے لئے گئے تھے لیکن موجودہ حکومت نے صرف ڈھائی سالوں میں چار ہزار سات سو ارب روپے قرضہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ نیک نیتی سے شروع کیا گیا تو پاکستان بہت آگے جائے گا ۔ چین نے یہ منصوبہ اپنے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے شروع کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نشاندہی نہ کرتے تو اس روٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا ہمیں علم ہی نہ ہوپاتا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے آئندہ چھ ماہ میں ہسپتالوں میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔ مارچ تک خیبر پختونخوا میں پچیس کروڑ درخت لگائیں گے ۔ طورخم تک ریلوے ٹریک بچھانا چاہتے ہیں لیکن محکمہ ریلوے اجازت نہیں دے رہا ۔ باب پشاور فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر شدید دھکم پیل کی وجہ عمران خان فیتہ کاٹ کر عجلت میں ہی چلے گئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔