
تازہ ترین
’چارسدہ جا کر دیکھوں گا غلطیاں کہاں ہیں‘
پاکستان میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ امریکہ اور بھارت کی جانب سے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ صورت حال کا جائزہ لیے خود چارسدہ جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک غیر ملکی دورے پر سکاٹ لینڈ گئے ہوئے ہیں تاہم انھیں فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ دیکھیں گے ہماری کیا غلطیاں ہیں انھیں کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
