تازہ ترین

ٓآے پی ایم ایل یوتھ ونگ چترال کا اجلاس،مشرف باعزت بری ہونے پر مشرف چاہنے والوں کو مبارکباد

ُُپشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ چترال کا اجلاس یو نیورسٹی کیمپس پشاور میں منعقد ہوا جس میں آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ چترال کے عہداداران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ چترال APMLکے جنرل سیکرٹری انعام اللہ نے بگٹی کیس میں باعزت بری ہو نے پر پروز مشرف اور اس کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کی باعزت بری ہونا سچ کی فتح ہے ۔ الزما ت سے بری ہونے کے بعد مخالفین کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں مل رہی ہے ۔ لواری ٹنل پر کام مشرف کے دور میں ہی شروع ہوا تھا ۔ جا ری رہتا تو آج مکمل ہو چکا ہوتا ۔اُنہوں نے کہاکہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخا ر الدین کی انتھک کوشیشوں سے بونی شندور، گرم چشمہ ، بمبورت روڈ پر کام کا افتتاح انشاء اللہ جلد ہی شروع ہوگا ۔ ایم این اے چترال شہزاد افتخا ر الدین چترال کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر رہے ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ گزشتہ دنوں کی سیلاب اور زلزلے نے چترال کو بُری طرح متا ثر کیا جسکی بحالی کے لیے ایم این اے چترال نے ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ اور انہی کی کوشیشوں سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دو بار چترال کا دورہ کیا اور ان سے مختلف اعلانات کروایا ۔ جس پر کام جاری ہیں ۔ایم این اے چترال کی کوشیشوں سے لوئر چترال میں بجلی کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے ۔ آپر چترال میں بھی ایس آر ایس پی کے تعاون سے بجلی گھر پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انشا ء اللہ بہت جلد ہی بجلی کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جا ئے گا۔ اُنہوں نے کہ پاک چا ئنہ اقتصادی راہداری کا ایک روٹ چترال سے گزرانا بھی ایم این اے چترال کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو ا ۔ جس سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جا ئے گا۔ جس پر ہم ایم این اے چترال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور اُمید ظا ہر کرتے ہے کہ چترال کی ترقی میں ایم این اے کو ئی کثر باقی نہیں چھوڑینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق