باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کی یاد میں پختون اسٹونٹس فیڈریشن چترال کی طرف سے شمعیں روشن۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) باچہ خان یو نیورسٹی چارسدہ کی سانحہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن چترال کی طرف سے دروش چوک میں شمعیں روشن کی گئیں۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کیں۔فیڈریشن
کے صدر محمد اسمعیل مغل نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گرد کے بزدلانہ حملے سے ہمیں تعلیم کی روشنی پھیلانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔فیڈریشن کی پوری ٹیم اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مغل نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اورافسوسناک تھا اور فیڈریشن مشکل کی اس گھڑی میں طلبا کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ۔دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچیں گے تقریب کے آخر میں باچہ خان یو نیورسٹی چارسدہ کے شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
