تازہ ترین

ہیلپ ایج فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈاکٹروں کی دو ٹیموں کی طرف سے 52مقامات پر میڈیکل کیمپ ،500مریضوں کا معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) 26اکتوبر کے زلزلے کے بعد چترا ل کے مختلف علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لئے سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے کام کیا۔ ہاشو فاؤنڈیشن چترال نے ہیلپ ایج فاؤنڈیشن (Help Age Foundation) کے تعاون سے تین یونین کونسلوں میں متاثرین کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا بیٹرا اٹھایا۔ دو مہینوں کے اندر ڈاکٹروں کی دو ٹیموں نے یوسی لاسپور، یو سی مستوج اور یوسی یارخون میں 52مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے جن کے ذریعے آٹھ ہزار (8000) مریضوں کو مفت دوائیں دی گئیں۔ آنکھوں کی بیماریوں کے ماہرین نے 500مریضوں کا معائنہ کیا۔ 350مریضوں کے لئے چشمے تجویز کئے ۔ یہ چشمے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ میڈیکل کیمپوں میں10 معذوروں کو وھیل چیئرز، 10 مریضوں کو کیموڈ چیئرز، 105مریضوں کو آلہ سماعت، 56مریضوں کو واکننگ سٹک اور بیساکھیاں فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپوں میں ایک ہزار مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے ریفر کیا گیا۔ علاقے کے عمائیدین نے ہاشو فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے۔ اور دیگر جگہوں پر بھی اسی قسم کی طبی خدمات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔