انتقال پُر ملال۔۔زار محمد خان سابق گودام کلرک، دل کا دورہ پڑھنے کی وجہ سے اتوار24جنوری کو کراچی میں انتقال کر گئے
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کریم آباد سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت زار محمد خان سابق گودام کلرک، دل کا دورہ پڑھنے کی وجہ سے اتوار24جنوری کو کراچی میں انتقال کر گئے
مرحوم کی میت اُن کے آبائی گاؤں ہنجیل کریم آباد میں تدفین کے لئے اتوار کی شام ہی چترال روانہ کر دی گئی ہے۔مرحوم لیفٹنٹ کرنل فدا محمد خان ( کمانڈنٹ پاکستان کوسٹ گارڈ) کے والد محترم تھے۔ مرحوم کے لواحقین میں اُن کے بیٹے خورشید علی (Dist. Population Officer Chitral) ، ولی محمد ( AKESP ) شامل ہیں۔ مرحوم پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ چترال کے سابق صدر محمد شریف خان کے سگے ماموں تھے۔ مرحوم کی تدفین پیر 25 جنوری کو ہنجیل کریم آباد میں متوقع ہے۔