اے کے آر ایس پی کے تعاون سے ورلڈ فوڈ پروگرام نے زلزلہ سے متاثرہ 65دیہات میں کیش فار ورک پراجیکٹ کے تحت امداد فراہم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی ) کے تعاون سے ورلڈ فوڈ پروگرام نے زلزلہ سے متاثرہ 65دیہات میں 5568گھرانوں کو کیش فار ورک پراجیکٹ کے تحت امداد فراہم کیا جس میں مقامی کمیونٹی نے اپنے سیلاب زدہ سول انفراسٹرکچر کی بحالی میں بارہ دن کام کے معاوضے کے طور پر 6750فی کس حاصل کیا۔ کوہ انٹگریٹد ڈیویلپمنٹ کے چیرمین عبدالغفار نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ ضلعے کے چھ یونین کونسلوں کوہ، ایون، موڑکھو، چرون ، لاسپور اورمستوج میں 212چھوٹے انفراسٹرکچر وں کو بحال کردیا جس سے نہ صرف ابپاشی ، رابطہ سڑکوں اور ابنوشی کے چھوٹے چھوٹے انفراسٹرکچر بحال ہوئے بلکہ لوگوں کو روزگار بھی میسر آئی۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت ڈیزاسٹررسک ریڈکشن پر 35مقامات پر کمیونٹی کو تربیت دی گئی جن میں 583خواتین بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اس پراجیکٹ کو زلزلہ زدہ ضلعے کے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اسے مزید یونین کونسلوں تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔