تازہ ترین

عمائدین ریشن کی طرف سے اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس ارایس پی اورورلڈفوڈپرگرام کے منتظمین کو خراج تحسین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ویلج کونسل ریشن کے ناظم شہزادہ منیر،نائب ناظم نصیراللہ ،ڈاکٹراقبال،انیس الرحمن،محمدعلی ،محمداسحاق،پرویز الہی اورخواتین کونسلرز نے اہلیان ریشن کی طرف سے اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس آرایس پی اور ورلڈفوڈ پروگرام کے آرپی ایم اوردیگراسٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداروں نے مصیبت کے وقت ریشن کے متاثرہ عوام کی بھرپور مددکی ۔اپنے ایک اخباری بیان میں ا نہوں نے کہاکہ مصیبت کی گھڑ ی میں بروقت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرکے ان اداروں نے اُن کے دل جیت لئے ہیں ۔ریشن کے عوام ورلڈفوڈپرگرام کے ذمہ داروں کاشکریہ کرتے ہوئے اُمیدرکھتے ہیں ۔ کہ آئندہ بھی وہ مصیبت زدہ علاقوں میں امدادی کام جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بعد میں زلزلے کی وجہ سے یہاں کے لوگ مفلو ج ہوکر ر گئے تھے ۔ اور اب ان غیرسرکاری اداروں کے تعاون سے زندگی بسرکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس ارایس پی اورورلڈفوڈپرگرام کے سربراہوں سے گذارش کرتے ہیں کہ و یلج کونسل ریشن کے گاؤں زئیت کو امدادی اوربحالی کے کاموں سے محروم نہ رکھیں۔اس گاؤں کے مصیبت زدہ لوگوں کی بھی مشکلات دور کی جائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ این جی اوز نے حالیہ آفات کے موقع پر قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ غیر سرکاری اداروں نے عوام کے دلوں میں اپنی خدمات کی بنا پر مقام پیدا کیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ صحت ، تعلیم ، غربت کے خاتمے اور سماجی شعور بیدار کرنے میں ان اداروں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ جن سے دوسرے علاقوں کی طرح اہلیان ریشن پہلے ہی سے مستفید ہوتے رہے ہیں ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى