تازہ ترین

چترال،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف اقبال مومند کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف اقبال مومند کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ا ور ارندو دمیل سمیت دوسرے سرحدی علاقوں میں مفروروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن ارندو کے ایس ایچ او نذیر شاہ نے عالمزیب ، طالب اور یوسف کو گرفتار کرلیا جوکہ قتل کے اقدام سمیت دوسرے کئی گھناونے جرائم میں چترال پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھے۔ چترال پولیس کے ترجمان انسپکٹر بزرگ الدین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے چارج سنھبالنے کے بعدسے ڈی پی او چترال نے سماج دشمن اور جرائم میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانے کے لئے زور وشور سے کاروائی شروع کی ہے تاکہ چترال جیسے پرامن علاقے کا مثالی امن وامان قائم اور برقرار رہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔