تازہ ترین

بیٹے کے علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سترہ سالہ عاقب احمد ولد سردار عجب ساکن بونی جولائی 2013ء سے آغا خان ہسپتال کراچی میں کینسر کا علاج کرارہے ہیں ۔ عاقب کے باپ نے زندگی کی ساری جمع پونجی اپنے لخت جگر کی علاج پر صرف کردیا ہے (جوکہ مجموعی طور پر 35لاکھ روپے ہے ) اور اب ان کے پاس کچھ نہیں رہا لیکن ہمت پھر بھی نہیں ہاری اور حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت اب بھی ان موجود ہے ۔ ان کا علاج bone marrow transplant کے ذریعے ممکن ہے مگر اس کے بھاری اخراجات کو تن تنہا برداشت کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی اور اہل خیر خضرات کی مالی تعاون اور دعائیں ناگزیر ہیں ۔ عاقب احمد کے والد نے اس سلسلے میں مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ رابطے کے لئے موبائل فون نمبر68903 033332اور 03357585125 جبکہ بنک اکانٹ نمبر 03827900341601حبیب بنک بونی برانچ ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق