لواری ٹنل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

 


چترال(مانیٹرنگ ڈیسک)اربوں روپے لاگت کے لواری ٹنل پراجیکٹ میں بد عنوانیوں کا انکشاف ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے لواری ٹنل پراجیکٹ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ پیش کی جسکے مطابق قومی سطح کے اس اہم ترین منصوبے کے مانیٹرنگ اور جیو ٹیکنیکل انسٹرومنٹس کی فراہمی کا ٹھیکہ ’’جیو ڈیٹا‘‘ (Geo Data) نامی ایک فرم کو دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فرم کو خام مال کے نرخ میں اضافے زر مبادلہ میں ایڈجسٹمنٹ کا اختیار بھی دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے مذکورہ فرم اس پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ کے بیٹے کی ملکیت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کنفلکٹ آف انٹرسٹ(مفادات کا تصادم) وقوع پذیر ہوئی ہے کیونکہ کنسلٹنٹ ہی ٹھیکہ دار فرم کے مختلف بلوں کی تصدیق کے علاوہ کام کے معیار کی سند جاری کرتا ہے۔ اسکے علاوہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے مذکورہ کمپنی سے موبلائزیشن ایڈوانس کے مد میں 309ملین روپے بھی وصول نہیں کئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔