تازہ ترین
وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت چترال کے ہزاروں نوجوان انٹرن شپ پرگرام سے مستفید ہوں گے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت چترال کے ہزاروں نوجوان انٹرن شپ پرگرام سے مستفید ہوں گے ۔ اور نوجوانوں کو مختلف اداروں میں عملی کام کی تربیت کے ساتھ ساتھ ماہانہ بارہ ہزار روپے کی پاکٹ منی بھی ملتی رہے گی ۔
اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں مستقبل میں ایک ذمہ دار اور کار آمد شہری کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اور وزیر اعظم یو تھ سکیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو اپنے پاؤں کھڑا کرنے اور عملی تربیت فراہم کرکے کامیاب زندگی گزانے کیلئے انہیں تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نوجوانوں کو حکومت کے ان سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ چترال کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت انٹرن شپ پہلے سے زیادہ اچھا موقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نوجوان اس حوالے اے ٹی ایس آفس شاہی بازار چترال سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔