تازہ ترین

عدالت نے عزیر بلوچ کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا

کراچی: ( تازہ ترین) رینجرز نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج فاروق شاہ کے روبرو پیش کیا۔ رینجرز 90 روز کے ریمانڈ کے لئے استدعا کی اور عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ پیپلز امن کمیٹی کی مکمل سرپرستی حکومت نے کی، سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔ واضح رہے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر جان بلوچ کو آج گرفتار کیا تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عزیر بلوچ کو کراچی کے مضافات سے شہر میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ عزیر بلوچ کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کا سربراہ اور لیاری گینگ وار کا اہم کردار عزیر جان بلوچ کراچی آپریشن کے شروع ہوتے ہی ملک سے فرار ہو گیا تھا ۔ اطلاعات تھیں کہ عزیر جان بلوچ پاکستان سے فرار ہو کر دبئی چلا گیا۔ اُس کو دبئی سے لانے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں سی آئی ڈی کے افسران بھی شامل تھے۔ یہ ٹیم ایک ماہ تک دبئی میں رکی لیکن قانونی پیچیدگی کے باعث اس ٹیم کو کامیابی نہیں ملی اور تمام افسر ناکام واپس آ گئے۔ پھر اس ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک افسر بھی شامل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ۔ عزیر بلوچ پر قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ کلاکوٹ، چاکیواڑہ، نیپیئر اور بغدادی سمیت دیگر تھانوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اُس پر مقدمات بھی درج ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔