چترال اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کی کابینہ میں ردوبدل،سجاد علی شاہ صدر منتخب
کراچی(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ 31جنوری بروزِ اتوار کو آغا خان جم خانہ میں سابقہ پریذیڈنٹ سید ناصر علی شاہ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس میٹنگ میں فرداد علی شاہ جو کہ مینجمنٹ کمیٹی کا ممبر بھی ہے نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہُوا۔ سابقہ پریذیڈنٹ سید ناصر علی شاہ نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور CSAK کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فرداد علی شاہ نے بھی شرکاء سے مخاطب ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص کر کے CSAKکے بانی ممبران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نئے کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسکے بعد ایسوسی ایشن کے نئے
صدر سجاد علی شاہ نے سابقہ صدر سید ناصر علی شاہ سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اسکے ساتھ ساتھ وائس پریزیڈنٹ فیض الدین ،ایونٹ ارگنائزر اعجاز الرحمٰن، سید جفر علی شاہ جوائنٹ جنرل سیکڑٹری، صفدر علی شاہ اسپورٹس سیکرٹری، بشیر احمد،جوائنٹ ایونٹ آرگنائزر او رسیدارشد حسین ہیڈ آف AKHSSمقرر ہوئے۔