تازہ ترین

وحدت اساتذہ ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس ،مولانا رشید احمد ٹی ٹی کو ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 3فروری بمقام گورنمنٹ سنٹینل ماڈل سکول چترال میں وحدت اساتذہ ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا غلام محمد یوسف منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد تمام حاضرین نے صوبائی حکومت کی طرف سے ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اعلان کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کرنے کے بعد تجاویز اور رائے طلب کیا۔ایجنڈا کے تحت ضلعی جنرل سیکرٹری کے تبادلے کے وجہ سے خالی نشست پر اتفاق رائے سے مولانا رشید احمد ٹی ٹی کو ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔اس کے بعد متوقع آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں کافی غور وحوض کے بعد بھر پور انداز مٰں انتخابات میں وحدت اساتذہ کی پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا اعلان کیا گیا۔اور اس حوالے سے ایک انتخابی کمیٹی ذیل حضرات پر مشتمل تشکیل دیا گیا۔مولانا محمد یوسف۔مولانا معظم شاہ،مولانا خلیق الزمان،مولانا حبیب اللہ،قاری محمدیوسف ،مولانا محمد الیاس،مولانا رشید احمد اور مظفر الدین
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق