تازہ ترین

ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن کی طرف سے پشاور ٹرنینگ اور چترال پٹی کے مصنوعات کی نمائش کا انعقاد

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن نے پشاور اپلفٹ پروگرام کے مالی معاونت سے پشاور میں چترالی بازار کے دکاندار وں مالکان ا ور کاریگروں کو چترالی پٹی کے مارکیٹنگ اور نئی منڈیوں کی تلاش کے حوالے سے دی گئی پانچ روزہ ٹریننگ کے بعد پشاور میں چترالی پٹی کے مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا ۔ نمائش کا مقصد چترالی کلچر کے فروغ اور تیار ہونے والے مصنوعات سے بہتر آمدنی پیدا کرکے معاشی استحکام کی کوشش ہے ۔جس میں مرد و خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری چترالی بازار ایسوسی ایشن پشاور فضل مہمان خصوصی تھے جب کہ ان کے ساتھ پشاور اپلفٹ پروگرام کے سینئر آفیسر بادشاہ حضرت، آصف اور شبیر نے بھی نمائش کا دورہ کیا ۔ نمائش میں حصہ لینے والے دکانداروں نے چترالی ثقافت کی ترقی کے لئے وائی ایس ڈی اواور پی یو پی کے اقدامات کو سراہا۔ چترال کے مشہور سماجی کارکن (ریٹائیرڈ ) روڈ انسپکٹر مبارک حسین شاہ ساکنہ موڑکہو نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وائی ایس ڈی او کے چیف ایگزیکٹیو اسفندیار خان نے نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال اپنی ثقافتی مصنوعات کے حوالے سے ریجن میں اہم مقام رکھتا ہے ۔ اور ان مصنوعات میں مُلکی اور غیر مُلکی مہمان اور کاروباری حضرات انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تاہم بہتری کی کوشش ہر وقت موجود رہتی ہے ۔ اس لئے ہماری کو شش ہے کہ مختلف اداروں کے تعاون سے چترال کے لوگوں میں کاروباری دلچسپی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مصنوعات میں بہتری لائی جائے ۔ اور مختلف مارکیٹوں میں نہ صرف اُن کو متعارف کیا جائے بلکہ مارکیٹ میں مقام پیدا کیا جائے ۔ انہوں نے نمائش میں دلچسپی لینے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق