تازہ ترین

ویلج کونسل جغور نے ترقیاتی بجٹ پاس کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلا ویلج کونسل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل جغور نے ترقیاتی بجٹ پاس کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلا ویلج کونسل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں ترقیاتی بجٹ پیش اور منظور ہوئی ۔ گزشتہ دن ویلج کونسل کے ناظم سجاد احمدخان کے زیر صدارت اجلاس میں چالیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوا جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویلج ناظم سجاد احمد خان نے کہااراکین کونسل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پورے صوبے میں انہوں نے سب سے پہلے بجٹ کی منظوری دینے کااعزاز حاصل کرلیا جوکہ ان کی سیاسی بصیرت اور پرخلوص قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی کے ثمر ات سے وہ مستفید ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے دیہی لیول اپنے ضروریات کے مطابق بجٹ سازی کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔