تازہ ترین

اے وی ڈی پی کی طرف سے کالاش ویلی بمبوریت میں انڈیجنس ونٹر فیسٹو ل کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) کلچر ڈیپارٹمنٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے تعاون سے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کالاش ویلی بمبوریت میں انڈیجنس ونٹر فیسٹو ل منعقد کررہا ہے ۔ snowجس میں برف پر کھیلے جانے والے علاقے کی معروف کریک گاڑ ( سنو ہاکی ) کے علاوہ کلچرل شو پیش کئے جائیں گے ۔ فیسٹول میں وادیوں میں رہائش پذیر چار قبیلے کے لوگ اپنی اپنی ثقافت کی نمایندگی کریں گے ۔ جس میں شیخانوار ،کہوار ، کالاشوار اور گجروار شامل ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا انتہائی دلچسپ فیسٹول ہو گا ۔ جس میں مقامی اور ضلع سے باہر بڑی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے ۔ ونٹر فیسٹول کے انعقاد کا مقصد یہاں کی قدیم ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔اور اس کے ذریعے سے سیاحت کو فروغ دے کر آمدنی پیدا کرکے علاقے میں موجود غربت میں کمی لانا ہے ۔ کالاش وادیوں میں کریک گاڑ ( سنو ہاکی) صدیوں سے کھیلا جاتا ہے ۔ جو کہ افغانستان کے قریبی صوبہ نورستان سے ان وادیوں میں منتقل ہوا ۔ اور بتدریج وادیوں کی مقبول ترین کھیل بن گیا ۔ اور اب شیخان ، کہو ، کالاش قبیلے کے لوگ وادیوں میں برفباری کے بعد یہ کھیل انتہائی دلچسپی سے کھیلتے ہیں ۔اس کھیل کی منفرد باتیں یہ ہیں ۔کہ اس کیلئے کسی خاص گراؤنڈ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ بلکہ سردیوں میں کھیتوں پر برف پڑنے کے بعدچار پانچ کلومیٹر ایریے پر محیط کھیتوں کو گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اور وادی کے چھوٹے بڑے سب اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں ۔ اور یہ واحد کھیل ہے جوکہ بیک وقت دو گیندوں کیساتھ کھیلا جاتا ہے ۔ اور اس کی تیسری خوبی یہ ہے ۔ کہ اس کھیل میں خود اپنے اوپر جو بھی ٹیم سب سے پہلے بارہ گول کرے ۔وہ ٹیم جیت جاتا ہے ۔ 1234وادی کے مختلف گاؤں کے لوگ آپس میں مقابلہ کرتے ہیں ۔ اورراتوں کو موسیقی کی محفلیں جماتے ہیں ۔ اس کھیل کاانتہائی دلچسپ اور آخری حصہ یہ ہے ۔ کہ اس میں ایک دن کے بادشاہ (مہتر) کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ جو بادشاہ چُن جانے کے بعد اس ایک دن کے دوران قبیلے کے افر اد کو جو بھی حکم دیتا ہے ۔ اُس کی تعمیل کی جاتی ہے ۔ اورمنتخب شدہ بادشاہ اپنی طرف سے قبیلے کیلئے ضیا فت کا اہتمام کرتا ہے ۔ فیسٹول کے انعقاد کیلئے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔فیسٹول میں شرکت کیلئے آنے والے سیاحوں اور شایقین کیلئے وادی کے ہوٹلوں کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال ہوئی ہیں ۔ کالاش وادیوں کی سیاحتی فورم کے نائب صدر سہیل احمد نے اے وی ڈی پی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے فیسٹول کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ ونٹر فیسٹول ہر سال منعقد کیا جائے ۔ تا کہ و ادیوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ اورقدیم کلچر کو زندہ رکھنے میں مدد ملے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاح کالاش وادیوں کی سیر میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ لیکن انتہائی خستہ حال سڑکیں اُن کے راستے میں رکاوٹ ہیں ۔ اس لئے ان سڑکوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى