تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ورکروں کے وفد کا بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات!!!

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی ضلع چترال کے ورکروں کے ایک وفد نے جمعرات کوبنی گالا میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر میں اُن سے ملاقات کی۔ وفد میں نذیر احمد، شہباز احمد، شاہد احمد، سبغت اللہ اور عبد الغنی شامل تھے۔ ملاقات میں چترال کے مسائل پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ پچھلے سال کے سیلابوں اور زلزلہ متاثرین کی بحالی، متاثرین سیلاب کی امداد، رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو تیز کرنے، چترال میں کرپشن اورسر کاری محکموں کے بے ضابتگیوں کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا گیا ۔ PTIعمران خان نے وفد کویقین دلایا کہ چترال کے ساتھ ماضی میں کئے گئے نا انصافیوں کا ازلہ کیا جا ئے گا۔ وفد نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ضلعی قائدین کے نا اہلیوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے جسکی ساری زمہ داری پارٹی قائدین پر عائد ہو تی ہے۔ اورضلع چترال میں پارٹی وکروں کیساتھ نا انصافیوں کے بارے میں بھی انہیں بتایا گیا۔ وفد نے عمران کو ضلع چترال کے ورکروں کی طرف سے ایک اقرارداد پیش کی جسمیں، ویلج کونسل سکرٹیز کے بھر تیوں میں بے قائد گیوں، سابق ڈی سی چترال امین الحق کے کرپشن،ٹمبر ما فیا، سر کاری محکموں کے بے ضابتگیاں قابل ذکر تھے۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ بھی کرپشن میں ملوث ہے انکا احتساب کیا جا ئے گا۔ وفد نے ایک ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی کمشنر کی چترال تعیناتی پر چیئر مین عمران کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں بتا یا گیا کہ ڈی سی چترال کے جرات مندانہ فیصلوں سے چترالی عوام تبدیلی محسوس کر رہے ۔ ڈی سی چترال عوام کو ہر ممکن ریلف پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ۔ قرارداد کے ذریعے عمران خان کو درخواست کیا گیا کہ ڈی چترال اسامہ احمد وڑائچ کو چترالی عوام کی خدمت کرنے کا زیادہ سے زیادہ مو قع دیا جا ئے۔وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چترال کا دورہ کرنے کی دعوت دی ،جس پر عمران خان نے بہت جلد چترال کا دورہ کرنے کا کہا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق