تازہ ترین

محکمہ ثقافت خیبرپختونخواکی طرف سے حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے ۔انجمن ترقی کہوار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے صوبے کے اَدیبوں،شاعروں ،فنکاروں اورہنرمندوں کی حوصلہ افزائی اورقدردانی کیلئے اقدامات اٹھاکرتاریخی کارنامہ انجام دیاہے اُس کی جتنی بھی تفریف کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کااظہارانجمن ترقی کہوارچترال کے اجلاس کے دوران کابینہ اور مجلس عاملہ کے ممبران نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت بزرگ شاعراورمصنف تاج محمدفگارنے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعراء اورادباء نے چترال کے پانچ شاعروں ،ادیبوں اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی پرمحکمہ ثقافت کاشکریہ اداکیا۔اجلاس میں سال روان کے دوران انجمن ترقی کہوارکی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کے پروگرامات کو حتمی شکل دے دی گی اورمئی کے آخرتک گندہارا ہندکو اکیڈمی کی طرف سے آٹھویں لینگویج کانفرنس کے انعقاد کابھی فیصلہ کیاگیا ۔شرکاء نے اکیڈیمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین کابھی مالی اعانت کرنے پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پرصدرانجمن ترقی کہوار شہزادہ تنویرالملک،یوسف شہزاد،ممتاز ماہرتعلیم گل مرا د حسرت،افضل اللہ افضل ، محمد عرفان عرفان،پرفیسر ممتازحسین،محکم الدین محکم،صادق اللہ صادق،صدرحلقہ ریشن محمداسلم شیروانی ،شہزادہ خان شہزاد،خیرمحمدسہیل ،ظفراللہ ماحی،حسن بصری،جان بہادرجانی اوردیگرشعراء موجودتھے ۔آخرمیں شرکاء نے ملک کے جیدعالم دین اوردارالعلوم غوثیہ چشتیہ پشاورکے مہتمم مولانا پیر محمدچشتی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورکھوارادب کے لئے ان کی خدمات کوسراہاگیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق