تازہ ترین

پی آئی اے طیاروں کی 6 روز بعد اڑان، فلائٹ آپریشن جزوی بحال

اسلام: ( تازہ ترین) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 روز کے بعد جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔ پی آئے اے انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو طیارے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے سودی عرب کے شہر جدہ پہنچ چکے ہیں۔ پی کے 7329 اور پی کے 741 رات 2 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئیں۔ دونوں پروازوں کے ذریعے 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائیگا۔ دونوں طیاروں کا عملہ اور گراؤنڈ سٹاف پی آئی اے کا ہی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی واپسی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کہ فلائٹ آپریشن جلد بحال ہو جائے گا۔ ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نوکریوں پر واپس آئیں اور اپنی ایئر لائن کو ان مشکل حالات سے نکالیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔