تازہ ترین

گہریت کے قریب مٹی کے تودے کی زد میں آکر دو افراد جان بحق ہو گئے

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) گہریت کے قریب گانگ کے مقام پر مٹی کاتودہ نوجوانوں پر گرنے سے دو افراد جان بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گہریت کے قریب گانگ کے مقام پرمذکورہ افراد مزدا گاڑی میں مٹی لوڈ کررہے تھے کہ مٹی کے تودے تلے دب گئے جسکے نتیجے میں دو افراد انور کمال ولد محمد کمال اور ظہیر الدین ولد ریاض ساکنان گہریت جان بحق ہو گئے جبکہ لال زمان ولد صابر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان انور کمال نے گہریت میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کرارہا تھا اور کرکٹ پچ بنانے کے لئے مٹی لارہے تھے کہ اجل نے انہیں آلیا۔ انور کمال گہریت سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل سرور کمال کے بھتیجے بتائے گئے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔