تازہ ترین

چترال شہر اور مضافات میں بارش،نیشنل گرڈ کی بجلی 34گھنٹوں سے منقطع،لوکل پاؤر ہاؤس سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بدھ کے روز سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری ہوئی۔ تقریباًپندر دن کے وقفے کے بعد بالائی چترال کے علاقے مستوج ، کھوت ،تریچ،گرم چشمہ اور کالاش ویلز میں چار سے چھ انچ برف پڑی ہے ۔ جبکہ لواری ٹاپ جوپانج دن پہلے کھول دیا گیا تھا ۔برفباری کی وجہ سے پھر بند ہو گیا ہے ۔ لورای ٹنل کے دونوں طرف برف پڑی ہے ۔ اور ٹاپ پرنئی برف پڑنے سے نیشنل گرڈ کی بجلی منقطع ہو گئی ہے ۔ اور چترال شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ چترال شہر میں نیشنل گرڈ کی بجلی بدھ کے روز دوپہر ایک بجے سے منقطع ہوگئی جو کہ32گھنٹوں سے بحال نہیں کرائی جاسکی۔ماضی میں نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں چترال ٹاون کو لوکل پاؤر ہاؤس سے تین تین گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی تھی لیکن 34گھنٹوں کے گزرنے کے باوجود ٹاون کو بجلی فراہم نہیں کی گئی .ٹاون کے صارفین بجلی نے ڈی سی چترال سے ماضی کی طرح لوکل بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔