تازہ ترین

دہشتگردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں مالی مدد فراہم کر رہی ہیں :راحیل شریف

اسلام آباد (ویب ڈسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتےہیں دہشت گردی کےخلاف پیچیدہ جنگ جیتنے کیلئے متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں مالی معاونت جبکہ شہروں میں موجود ہمدرد پناہ دے رہے ہیں ۔ آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس دہشتگردی کے خلاف جنگ انتہائی پیچیدہ قرار ، پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی واضح نشاندہی ، تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک میں قیام امن کا عزم ، پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکورٹی اور افغان امن عمل کا جائزہ ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف پیچیدہ جنگ ، غیرمتزلزل عزم اور یکسوئی سے توجہ کی متقاضی ہے ، دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے مالی معاونت جاری ہے ، شہروں میں موجود معاونین انہیں پناہ دیتے ہیں ۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا کر دہشت گردی ختم کرکے چھوڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت اور سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اصل اثاثہ ہیں ، اس وقت متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ۔ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں امن لانے میں ضرور کامیاب ہوںگے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔