تازہ ترین

سیلاب زدہ عوام کے لئے اعلان کردہ پیکج میں سے مڑپ (تورکہو) کے متاثرین کو ادائیگی کیجائے۔محمد قادر خان

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )محمد قادر خان جنرل کونسلر ویلج کونسل مڑپ ( تورکہو) نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب زدہ عوام کے لئے اعلان کردہ 50کروڑ روپے کے پیکج میں سے علاقہ مڑپ (تورکہو) کے کلی اور جزوی نقصانات کے لئے معاوضوں کی ادائیگی کی جائے اور سیلاب متاثرین کو خوراک ، شیلٹر اور دیگر امدادی اشیاء کے ساتھ بحالی کے منصوبوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب اور بعد میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مڑپ (تورکہو)میں بہت زیادہ تباہی مچائی۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آکر اہل علاقہ کے درجنوں رہائشی مکانات اور املاک متاثر ہوئے۔ جبکہ زلزلے کے نتیجے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق36گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 73گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی طرف سے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تین دفعہ سامان پہنچانے کے سوا لوگوں کی بحالی کیلئے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔ چونکہ گاؤں مڑپ چترال کا انتہائی دور افتادہ گاؤں ہے جو سردیوں میں ہمیشہ برف سے ڈھکا رہنے کے سبب ضلع کے دیگر دیہات سے اکثر و بیشتر کٹا رہتا ہے۔لہٰذا حکومت کی طرف سے ناکافی امداد کے سبب اہل علاقہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ 700گھرانوں پر مشتمل علاقہ مڑپ تورکہو کے لئے بحالی پیکج کا بندوبست کر کے اہل علاقہ کی داد رسی کی جائے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔