تازہ ترین

محکمہ ڈاک کے ناقص کارکردگی کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں/محمد شفیع بونی

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) گولڈن مہرکہ تنظیم بونی کے صدر محمد شفیع نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال GPOکی گاڑی کئی عرصے سے خراب ہوکر کھڑی ہے اور اسکے مرمت کے لئے بالائی حکام کے اجازت کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ سرکاری گاڑی نہ ہونے کی بنا پر ڈاک والے بونی کے ڈاک اور پارسل پرائیویٹ گاڑی میں بونی بھیج رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کے سامان پارسل وغیرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ان کونقصان پہنچتا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاک کا معاملہ حساس ہے مگر یہاں اسکو غیر ذمہ داری سے انجام دیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد محکمہ ڈاک سے ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال جی پی او کے خراب گاڑی کے مرمت کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کے خطوط اور پارسل سرکاری بندوبست میں لوگوں کو مل سکیں۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق