تازہ ترین

تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات؛ موڑکہو میں اہم اجلاس کا انعقاد

موڑکہو( نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں تحصیل موڑکہو میں قائم سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس تھانہ موڑکہو میں منعقد ہوا جس میں مختلف ویلج کونسلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر موڑکہو کے ایس ایچ او انسپکٹر عبدالقیوم نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے لئے ضابطہ جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سکولوں کی چاردیواری کم از کم نو فٹ ہونی چاہئے اور اسکے اوپر خاردار تار لگائے جائیں، سکولوں میں واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹر،الارم سسٹم، فلش لائٹ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ سنتری پوسٹ اور کم از کم دو مسلح چوکیداروں کا بندوبست کرنا ہوگا۔ ان امور پر عملدرآمد کیلئے ہر حلقے کے ویلج کونسل ناظم و نائب ناظم ، متعلقہ انچارچ ٹیچر اور دو مقامی معتبرات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرینگے۔
درایں اثنا ء عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان امور کے حوالے سے کسی قسم کا فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے اور فنڈز کی عدم موجودگی میں ان امور کی انجام دہی ناممکن نظر آتی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔