تازہ ترین

بونی،اپٹا اجلاس، نامزدصدارتی امیدوار محمد اشرف اور محمد جمیل الدین امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کی بھرپور تائید و حمایت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزگورنمنٹ پرائمری سکول ٹیک لشٹ بونی میں آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا) سب ڈویژن مستوج کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی۔اجلاس میں تورکہو،موڑکہو اور مستوج سے اپٹا کے نمائندگان ،عہدیداران کے علاوہ خواتین اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت محمد اشرف خان صدراپٹا ضلع چترال،نامزد امیدوار برائے صدارت ATAالیکشن2016نے کی۔جبکہ اس کے ساتھ محمد جمیل الدین جنرل سیکرٹری اپٹا۔احمد الدین سینئر نائب صدر اور عزیزالرحمن صدر اپٹا تحصیل چترال نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں جملہ شرکائنے باہمی اتفاق رائے سے اپٹا کی طرف سے نامزد امیدوار محمد اشرف صدارتی امیدوار اور محمد جمیل الدین امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کی بھرپور تائید و حمایت کی۔اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی جو الیکشن کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع سطح کے دیگر عہدوں اور سب ڈویژن مستوج کی سطح کے ایلکٹ اور سلیکٹ سیٹوں کے نمائندگان کا تقرر کرے گی۔اجلاس میں موجود تمام اساتذہ نے اس عہد کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔کہ ہر استاد ایک مشن اور ویژن کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لیکر اپٹا کو نہ صرف ضلع بلکہ صوبہ کی سطح پر کامیابی دلواکر پرائمری اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر کیڈرکے اساتذہ کو بھی ایک باعزت مقام دینے کے لئے اپٹا کو موقع فراہم کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق