تازہ ترین

تحریک تحفظ حقوق عوام اپر چترال کے عہدہ داروں اور بلدیاتی نمایندگان کااے سی مستوج کافوری تبادلے کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) تحریک تحفظ حقوق عوام اپر چترال کے عہدہ داروں اور بلدیاتی نمایندگان نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور خبر دار کیا ہے ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر ا سکا تبادلہ چترال سے نہ کیا گیا ۔ تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی ۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں تحریک کے وائس چیرمین رحمت سلام لال ، شجاع الدین ، سرفراز علی خان ،عبدالغفار لال ، یونس لال کوشٹ نائب ناظم بونی ٹو و صدر آل ناظمین فورم اپر چترال پرویز لال ، جنرل کونسلر عبدالجبار وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں اپر چترال میں تباہی ہوئی ۔ لیکن موجودہ اسٹنٹ کمشنر کی ہٹ دھرمی ، اپنے سٹاف پر عدم اعتماد اور متاثرین کی مشکلات اور نقصانات کے ازالے میں عدم دلچسپی کی بنا پرہزاروں افراد امداد سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ ویریفیکیشن کے نام سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دس سے زیادہ مرتبہ متاثرہ مقامات کو دیکھا گیا ۔ اس کے با جود متاثرین امداد سے محروم رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کے ہوتے ہوئے علاقے میں ترقی کے کام ہو سکتے ہیں اور نہ متاثرین کو کوئی امداد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اے سی مذکورہ کا رویہ لوگوں کے ساتھ انتہائی نامناسب ، تضحیک آمیز اور انسانیت کے دائرے سے باہر ہے ۔ جسے اپر چترال کے لوگ مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے ضلع ناظم اورڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی ۔ کہ علاقے میں کوئی بڑافساد رونما ہونے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا یہاں سے کہیں اور تبادلہ کیا جائے ۔ جو اپنی نااہلی کی بنا پر ایک طرف عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اور دوسری طرف اپنی منفی اخلاقی عمل کی اصلاح کی بجائے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر د رج کرنے کی دھمکیاں دے کر اُنہیں خوفزدہ کرنے کی مذموم کو شش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال کے وسیع علاقے میں صرف چار ہزار متاثرین کو امدادی چیک دیے گئے ہیں ۔ جبکہ چودہ ہزار متاثرین کی درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ۔ اُن پر کوئی کام تاحال نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے متاثرین کی بڑی تعداد امداد سے تاحال محروم ہے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق